کراچی میں ایک کلو چینی 105 روپے کی ہوگئی-لاہور: برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری

مہنگائی نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیے، کراچی میں ایک کلو چینی 105روپے تک پہنچ گئی جبکہ مرغی کا گوشت ساڑھے چار سو روپے کلو کا ہوگیا۔

کراچی میں کھانا پکانے کا تیل دو سو اسی روپے لیٹر تک پہنچ گیا۔

ادھر اسلام آباد میں ٹماٹر 70روپے کلو پر آگیا، پشاور میں پھل، سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 15روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں سو روپے کے اضافے کے بعد بکرے کا گوشت بارہ سو روپے کلو اور مرغی کا گوشت چار سو بیس روپے کلو ہوگیا، مہنگائی کی شرح 15فیصد سے اوپر چلی گئی، مہنگائی سے پریشان شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے
https://jang.com.pk/news/903667


صوبائی دارالحکومت لاہور کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 363 روپے فی کلو کی سطح پر رہی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فارمی انڈوں کی قیمت 166 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی

https://www.urdupoint.com/business/news-detail/live-news-2765089.html