نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی اپنے دوست کلارک گیفوروڈ سے منگنی

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد نیوزی لینڈ کی 38سالہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے جس انداز میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس کی وجہ سے انہیں عالمگیر شہرت حاصل ہوئی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی مشہور ترین شخصیات میں شامل ہوگئیں مسلمان دنیا میں بھی ان کے لیے اچھے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا گیا نیوزی لینڈ کی خوبصورت اور نیک جذبات رکھنے والی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے 38 سال کی عمر میں اپنے 41 سالہ دوست کلارک سے طویل رفاقت کے بعد منگنی کر لی ہے ان کی منگنی کی خبر دنیا بھر کے میڈیا میں نمایاں توجہ حاصل کر چکی ہے۔


توقع کی جارہی ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ابھی شادی کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسنڈاآرڈن اور ان کے دوست کلارک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور دونوں نے کبھی اپنے اس رشتے کو چھپایا نہیں اس دوران ان کے یہاں بیٹے کی ولادت بھی ہوئی جس پر دونوں نے بیٹی کو اپنے رشتے میں مضبوطی کا موجب قرار دیا کیوی وزیراعظم کے منگیتر 24 کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ٹی وی چینل پر جو بھی کرتے ہیں لیکن جب سے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے وہ گھر پر ایک ذمہ دار باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے ہاتھ میں خوبصورت اور قیمتی انگوٹھی کی موجودگی سے منگنی کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہا ہم نے منگنی کر لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں