ہمدرد یونیورسٹی میں ساتویں ہینڈزآن تربیتی ورکشاپ کا آغاز


ہمدرد یونیورسٹی ہسپتال کے شعبئہ امراض ناک، کان اور حلق کے زیرِ اہتمام کا ن کے آپریشن سے متعلق ساتویں ـ ہینڈز آن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ ہمدرد یونیورسٹی اسپتال ، تاج میڈیکل کمپلیکس میں منعقد کی گئی جو کہ جنوری 2019 میں قائم کی گئی تھی۔اب تک ہمدرد کے زیرِاہتمام اس لیب میں سات ورکشاپس منعقد کی جا چکی ہیں جن میں تقریباًـ40 ڈاکٹروں نے تربیت حاصل کی ہے