بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے کراچی کا سیاسی ماحول پھر گرم ۔اخبار میں تفصیلی خبر اور دیواروں پر چاکنگ ۔شہر میں نئی بحث چھڑ گئی

حالیہ دنوں میں بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے کراچی کے سیاسی ماحول میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ملک کے بڑے اردو اخبار میں چھپنے والی تفصیلی خبر کے بعد

یہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہے کہ کیا بیک ڈور رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔شہر میں وال چاکنگ میں اضافہ ہوا ہے اور سو سے زائد کارکن زیرحراست ہونے کی خبر بھی ہے ۔سیاسی حلقوں میں ایم کے بانی کے حوالے سے نئی بحث اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیا طاقت ور حلقے ایک مرتبہ پھر کراچی کی سیاست کے لئے بانی ایم کیو ایم کے لیے کوئی کردار پیدا کرنے کی گنجائش کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں اگر ایسا ہے اور آنے والے دنوں میں کوئی بہت بڑا یوٹرن سامنے آنے والا ہے تو بانی ایم کیو ایم کی مخالفت کرنے والے ان سیاستدانوں کا کیا ہوگا جو اپنی کشتیاں جلا کر سیاست کر رہے ہیں ۔دوسری طرف یہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ کراچی حیدر آباد اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں معافی نامے لندن بھیجے گئے ہیں ۔
ایم کیو ایم کے بانی کا کراچی کی سیاست میں مستقبل کیا ہوگا کیا کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم آنے والے بلدیاتی الیکشن اور دیگر بڑے سیاسی فیصلوں میں اہم کردار ادا کر پائے گی اس کی قیادت کون کرے گا اس کے دھڑوں کا اتحاد ہو سکے گا یا نہیں ۔کس سے معافی ملے گی اور کسے پارٹی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نکال دیا جائے گا ۔ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کا جواب آنے والے دنوں میں ملے گا