شاہد آفریدی کے الزامات پر جاوید میاں داد کا جواب آگیا

شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر نے جہاں کہیں سینئر اور ہم عصر کھلاڑیوں کے حوالے سے ان کے الزامات کی وجہ سے نئی بحث چھیڑ دی ہے وہاں شاہد آفریدی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب بھی سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے شاہد آفریدی کی جانب سے جاوید میاں داد پر جو الزامات لگائے گئے تھے ان پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا جواب سامنے آگیا ہے ۔
جاوید میاداد کہتے ہیں شاہد آفریدی نے جو لکھنا تھا لکھ دیا یہ سارے الزامات ہیں میں خدا پر چھوڑتا ہوں اللہ نے مجھے بہت عزت دی جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں ساری دنیا جانتی ہے کہ کتابوں میں ہمیشہ مصالحہ شامل کیا جاتا ہے اسے چٹپٹا بنانے کے لیے مختلف باتیں لکھی جاتی ہیں بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے قبل نیٹ پریکٹس نہ کروائی جائے میں سب کو نیٹ پریکٹس کرواتا تھا اور سب کا خیال رکھتا تھا میرے رویے اور پریکٹس کی گواہی صلاح الدین صلو بھی دیں گے قدرت کا ایک نظام ہے اللہ تعالی اس آدمی کو اچھی شہرت دیتا ہے جو اچھے کام کرتا ہے اور اس آدمی کو بری شہرت دیتا ہے جو برے کام کرتا ہے آج پوری دنیا میں لوگ میری عزت کرتے ہیں جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں ۔جاوید میانداد نے کہا آج مجھ پر کوئی الزام لگا رہا ہے مجھے ایسا فرق نہیں پڑتا میں جانتا ہوں یہ سارا کام قیامت کے دن حساب کتاب ہوگا پتہ چل جائے گا اس دن ہر شخص کو اپنے کیے اور کہے گا پتہ لگے گا ۔


یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں جاوید میاں داد کے بارے میں لکھا ہے کہ جاوید میانداد کو میرا گھنٹے کے اسٹائل پسند نہیں تھا وہ میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت کرتے تھے اور چنائے ٹیسٹ میں پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی گئی میں باقی کھلاڑیوں سے الگ ہوکر پریکٹس کرتا رہا ۔
شایدافریدی کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی ہونے سے پہلے ہی اتنی مسالیدار خبریں سامنے آگئی ہیں اور مختلف کھلاڑیوں پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ کتاب اپنی لانچنگ سے پہلے ہی سپرہیٹ قرار دی جا رہی ہے اور اس کی چٹپٹی خبروں کی وجہ سے اس کی فروخت میں ریکارڈ آمدنی کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں