۲۳ مارچ قرار داد پاکستان کے دن کو سابقہ طالب علموں نے اسکول میں انوکھے انداز میں مناکر یاد گار بنا دیا

۲۳ مارچ قرار داد پاکستان کے دن کو سابقہ طالب علموں نے اسکول میں انوکھے انداز میں مناکر یاد گار بنا دیا
ہاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک سرکاری اسکول”دھلی گورنمنٹ اسکول” میں ۲۳ مارچ کے دن کے موقع پر اسکول کے فارغ تحصیل طلباء اور طالبات نے تقریب کا انعقاد کیا جس کو ۱۹۸۰ میں میٹرک کرنے والے طالب علموں نے اپنی کوششوں سے ایک بہترین تقریب کی شکل دی۔اس تقریب میں ماضی میں اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے کثیر طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔طلباء کی جانب سے سب سے بزرگ طالب علم کا تعلق ۱۹۶۹ سے تھا اور طالبات کی سینئر نمائیندہ ۱۹۷۵ کی طالب علم تھی۔
بہترین اور منظم طریقے سے سجائی گئی اس تقریب میں اسمبلی گراؤنڈ سابقہ طالبعلموں سے بھرا ہوا تھا جو کبھی اس درسگاہ کی کیاریوں میں لگے نرم ونازک پودے تھے اساتذہ کی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور بے لوث محنت کے نتیجے میں آج تناور درخت بن چکے ہیں ۔تقریب میں اسکول کی کسی بھی تقریب کےطرز پر قطار لگوائی گئی قومی ترانہ ،نعت،ملی نغمے اور نمایاں اشخاص کی تقاریر ہوئی اساتذہ نے بھی شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے ۔جو استاد شرکت نہ کر سکے ان کے وڈیو پیغام سنایا گیا۔اسکول میں باقاعدہ ماضی کے شاگرد اپنی جماعتوں میں جاکر بیٹھے بھی اور پرانی یادیں تازہ کی۔جیوے پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اسکول کی اس تقریب میں شریک فارغ التحصیل طالبہ رابعہ ابراہیم جوکہ اب کراچی کے ایک مشہور کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں نے کہا آج زمانۂ طالبعلمی لوٹ آیا تھا آج پھر ہم جگنو اور تتلی کی مانند تھے
سلام ان تمام اساتذہ کو جو اس گلشن کی آبیاری بہترین انداز میں کرگئےمرحومہ ثریا اشرف اور محترم اسرار احمد شمسی کی بہترین حکمت عملی اور اعلی قیادت میں ہمارا اسکول بہترین درس گاہ ہوا کرتا تھا
آسمان انکی لحد پر شبنم افشانی کرے جو اب دنیا میں نہیں رہے (آمین )انہوں نے مزید کہا کہ زمانۂ طالبعلمی اور عملی زندگی میں بےشمار تقریبات میں شرکت کی لیکن آج کا دن میری زندگی میں ہمیشہ کے لیئے ایک بہت منفرد تقریب میں شرکت کی یادیں نقش کر گیا
اس موقع پر اسکول کے لئے بہت سے سابقہ طالب علموں نے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا تاکہ اسکول کی خستہ حالی کو دور کیا جاسکے اور مستحق
طالب علموں کے لئے فنڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔اور انتظامیہ نے آگے بھی اس طرح کی پروگرام کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔
رپورٹ :-لینا خان