بھارتی شہر گجرات کے سمندر سے ایک پاکستانی ماہی گیر کی لاش مل گئی ، جاں بحق ہونے والا ماہی گیر العزیزی لانچ پر سوار تھا




کراچی- تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر گجرات سے ملنے والی غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق العزیزی نامی لانچ پر سوار ماہی گیر نور بہادرخان ولد تاجور خان کی لاش مل گئی ہے جو کہ تیمرگرہ تالاش ضلع دیر خیبر پختون خواہ کا رہنے والا تھا ۔ترجمان ایف سی ایس صدیق چودھری کے مطابق بھارت سے اطلاع دینے والے شخص نے خود کو بھارتی ماہی گیر بتاتے ہوئے کہا کہ ملنے والی لاش کے ساتھ دیگر چار ماہی گیروں محمد الیاس خان ولد خیر یامین خان ، لقمان ولد اللہ ڈنو میرپور ساکرو کے رہائشی ، مراد علی شیدی ولد محمد عارف جبکہ خستا خان کا کرو کارڈ خستہ حالت میں ملا ہے ڈریں اثناء لاش کے ساتھ سورہ یسین اور سپارہ بھی ملا ہے ۔ فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی اور پاکستان کے سمندری حدود کی رکھوالی کرنے والے ادارے مذید معلومات و معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں