امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اومنی ہوٹل میں قیام

لاس اینجلس میں اومنی ہوٹل
————-

سینئر پاکستانی صحافی عارف الحق عارف کا سوشل میڈیا میں انکشاف
————–
آپ یقین کریں یا کریں ہم نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اومنی ہوٹل میں قیام کیا۔ ہم لاس اینجلس اور سین ڈیاگو میں دو دن قیام کے لئے پیر کی شام کو لاس اینجلس پہنچے۔اتفاق سے ہمارے بیٹے اعجاز عارف نے جس ہوٹل میں بکنگ کرائی اور جس میں ہم ٹھہرے وہ فور اسٹارہوٹل اومنی تھا۔اس اومنی ہوٹل کا سندھ کے عبد الغنی مجید کے مشہور اومنی گروپ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، اس کا ہمیں کوئی علم ہے اور نا ہم نے معلوم کرنے کی کوشش کی۔ اس بارے میں زیادہ بہتر خود عبد الغنی مجید یا ان کے بیٹے، دوسرے شراکت کار، نیب،تفتیشی ادارے، تفتیشی صحافی اور ٹاک شوز کے اینکر جانتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہم نے جان بوجھ کر نہیں بلکہ اتفاقیہ اس میں قیام ضرور کیا ہے۔

لاس اینجلس میں قیام کے دوران کی چند تصاویر پیش خدمت ہیں۔