وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے جمعہ کے روز نیدرلینڈ کی ایمبیسڈراردی اسٹوئس بریکن کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے جمعہ کے روز نیدرلینڈ کی ایمبیسڈراردی اسٹوئس بریکن Ardi Stoios  Braken نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیدرلینڈ کے ٹریڈ آفیسر برائے کراچی حماد رضا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ جبکہ صوبائی وزیر کے ہمراہ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پلاننگ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد ایوب شیخ اور صوبائی وزیر کے پرسنل سیکرٹری اقرار جلبانی موجود تھے۔ ملاقات میں دا طرفہ تعلقات، کراچی سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی نظام بالخصوص صفائی ستھرائی، پانی اور سیوریج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام کی بہتر اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی امور کی سرانجامی میں کوشاں ہے۔ نیدرلینڈ کی سفیر اسٹوئس بریکن Ardi Stoios Brakenنے کہا کہ کراچی ایک انٹرنیشنل شہر ہے اور یہاں کی آبادی اور یہاں کے مسائل بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور انہیں نیدرلینڈ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون اور بالخصوص واٹر اینڈ سیوریج کی اسکیموں میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت صفائی ستھرائی کے لئے سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں