سندھ اسمبلی میں دعا

کراچی – سندھ اسمبلی میں دعا کے وقفے کے دوران نرسوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کی مذمت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی کشمور میں دس سالہ بچی کی شادی کرائے جانے پر جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی نے بددعا کی اور کہا کہ خدا ان کو نیست ونابود کرے۔ پاک فوج کے شہید جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ایوان میں دعا کی گئی اور شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ٹی ایل پی کے رکن مفتی قاسم فخری نے غازی علم الدین شہید، غازی عبدالقیوم جیسی جرات وبہادری کےلیےدعا کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں