صحافیوں کو قانونی معاونت فراہم کریں گے ۔ بلاول بھٹو

کراچی – پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لیے صحافیوں کے ساتھ دیا ہے اور سندھ حکومت بھی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ جمعہ کو کراچی پریس کلب کے دورے اور عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے بلال بھٹو نے کہا حکومت سندھ صحافیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے ایک پراسیکیوٹر فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں اور ملازمین کی برطرفیوں کے حوالے سے بھی سندھ حکومت اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا میڈیا کو اظہار رائے دینی چاہے اس سے جمہوریت کو فروغ ملے گا۔


انہوں نے کہا ابھی سندھ حکومت بھی اشتہارات کم دے رہی مگر انشاءاللہ حالات بہتر ہوں گے اور وزیراعلیٰ سندھ بھی اشتہارات بڑھائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، جمیل سومرو ، عثمان غازی ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ، سیکریٹری ارمان صابر ، جوائنٹ سیکریٹری حنیف اکبر ، کے یو جے دستور کے سینئر نائب صدر محمد رضوان بھٹی ، ممبر گورننگ باڈی کے پی سی ابوالحسن،  پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی ، سینئر صحافی ثاقب صغیر ، فہیم صدیقی ، خالد فرشوری ، قاضی آصف، لیاقت رانا ، نعیم کھوکھر اور دیگر بھی موجود تھے۔


[supsystic-gallery id=90]

اپنا تبصرہ بھیجیں