آئی سی سی نے بابر اعظم کو کیا بنادیا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مختلف فلمی کرداروں پر بین الاقوامی کرکٹرز کی تصویر ایڈیٹ کر کے لگائی گئی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’فلیش‘ قرار دیا گیا ہے
آئی سی سی کی جانب سے جاری پوسٹر میں 6 بین الاقوامی کرکٹرز موجود ہیں، بابر اعظم سمیت بھارتی کپتان ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کے ایلس پیری کو شامل کیا گیا ہے
تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ’آؤ لیگ کو متحد کریں
تصویر میں بابر اعظم کو فلیش، ویرات کوہلی کو ایکو مان جبکہ بین اسٹوکس کو بیٹ مین کہا گیا ہے۔ ایلس پیری ونڈر ویمن کین ولیمسن کو سپر مین بنایا گیا ہے