روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس حوالے روس کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اناتولی اینتونوو کو روس امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق مشاورت کے لیے ماسکو طلب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت ابھی تک نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہونے والے حتمی ووٹ نے ٹرمپ کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا یافتہ نہیں قرار دیا لیکن الزامات کے متن پر کوئی تنازع نہیں ہے۔

Courtesy Gnn news