خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ۔کراچی کے اہم کلبوں کوخطوط ارسال

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ۔کراچی کے اہم کلبوں کو لیٹرز جاری۔تفصیلات کے مطابق کام کرنے کے مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے صوبائی محتسب اعلی جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق کے دفتر کی جانب سے کراچی کے اہم کلبوں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جس میں انہیں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے بننے والے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور اس سلسلے میں انکوائری کمیٹی کے قیام ۔قواعد و ضوابط کو ڈسپلے کرنے سمیت مختلف قوانین پر عمل درآمد کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے ۔


کراچی کے جن علاقوں کو یہ خطوط ارسال کیے گئے ہیں ان میں ڈریم ورلڈ ریزورٹ ۔پی اے ایف یاٹ کلب ۔کراچی کلب ۔کراچی جیم خانہ ۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ۔پویلین کلب ۔رائل روڈیل کلب ۔کراچی یاٹ کلب ۔اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی کراچی ۔زمزمہ کلب کراچی ۔بیچ ویو کلب کراچی ۔کنٹری اینڈ گولف کلب کراچی ۔عریبین سی کنٹری کلب کراچی ۔ڈیفنس اتھارٹی کلب کراچی ۔کراچی جیم خانہ ۔کریک کلب کراچی ۔سندھ کلب کراچی ۔مرینا کلب کراچی ۔پویلین اینڈ کلب کراچی ۔سن سیٹ کلب کراچی ۔کراچی بوٹ کلب نمایاں ہیں