دورۂ جنوبی افریقہ، اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ جمعرات کو لاہور پہنچیں گے۔

قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا،جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کرکٹر کا دوسرا ٹیسٹ اب جمعرات کو ہو گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت ہوگی، 2 روز کی آئسولیشن کے بعد تیسرا ٹیسٹ ہوگا۔

بورڈ کے مطابق منفی آنے والے اسکواڈ کے 34 ارکان کل لاہور میں رپورٹ کریں گے، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کےٹریننگ کیمپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ٹریننگ کیمپ میں انٹرا اسکواڈ میچز بھی ہوں گے