سی پی این ای (کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز) کے نو منتخب عہد یداران عارف نظامی ﴿صدر﴾، امتنان شاہد ﴿نائب صدر﴾ اور ڈاکٹر جبار خٹک کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیرِاعظم عمران خان کی سی پی این ای (کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز) کے نو منتخب عہد یداران کو مبارکباد، امید ہے سی پی این ای اپنی نو منتخب شدہ قیادت کی رہنمائی میں شعبہ صحافت کی ترویج و ترقی کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سی پی این ای کے نئے منتخب عہدیداراں کو مبارکباد،   وزیراعلیٰ سندھ نے عارف نظامی کو صدر، امتنان شاہد کو نائب صدر اور ڈاکٹر جبار خٹک کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی  امید ہے نئے سی پی این ای کے عہدیدار بہترین صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ


 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عارف نظامی کو سی پی این ای کا صدر، ڈاکٹر جبار خٹک کو سی پی این ای کا سیکریٹری جنرل اور امتنان شاہد کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے سی پی این ای کے دیگر نومنتخب عہدیداروں کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے، اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سی پی این ای اخبارات کی ایک موٴثر اور متحرک تنظیم ہے جس نے اخباری صنعت کی ترقی کے لئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کے انتہائی تجربہ کار،سینئر اور معتبر نام ہیں جنہوں نے ہمیشہ مثبت اور معیاری صحافتی اقدار کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت ذرائع ابلاغ کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور بلوچستان میں اخباری صنعت کی ترقی اور اس صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعلیٰ نے توقع ظاہرکی کہ سی پی این ای کی نومنتخب باڈی اخباری صنعت کی ترقی اوراس صنعت سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعلیٰ نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سینئر صحافی عارف نظامی کو سی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔معاون خصوصی کی امتنان شاہد کو سینئر نائب صدر ، جبار خٹک کو سیکرٹری جنرل اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارک  دی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پی این ای مدیران اخبارات کا معتبر، مستند اور باوقار فورم ہے، آزادی اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کی حمایت جاری رکھیں گے، صحافیوں ، کارکنان کے مسائل کے حل اور میڈیا صنعت کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ،  نومنتخب قیادت کے ساتھ مل کر صحافیوں اور میڈیا صنعت کی بہتری کے لئے مخلصانہ کاوشیں کریں گے۔


صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نےسی پی این ای کا کراچی میں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں اتفاق رائے سے تمام عہدیداران کے انتخاب پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ عارف نظامی سی پی این ای صدر، امتنان شاہد سینئر نائب صدر، ڈاکٹر جبار خٹک سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر سی پی این ای کے مسائل کے حل اور مزید موٴثر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدور رحمت علی رازی اسلام آباد، ارشاد عارف پنجاب، اکرام سہگل سندھ، انور ساجدی بلوچستان اورحافظ ثناء اللہ کے پی، عامر محمود ڈپٹی سیکرٹری جنرل، منتخب جوائنٹ سیکرٹریز تنویر شوکت پنجاب، غلام نبی چانڈیو سندھ،عارف بلوچ بلوچستان ، طاہر فاروق کے پی ، شکیل ترابی اسلام آباد  ،فنانس سیکرٹری حامد حسن عابدی اورعبدالرحمان مینگریو انفارمیشن سیکرٹری منتخب  ہونے سے سی پی این ای میں تمام ملک کی نمائندگی نظر آ رہی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔


 

اپنا تبصرہ بھیجیں