ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، ذیشان مرچنٹ صدر، فائق رضا سیکریٹری منتخب

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2021میں محمد ذیشان مرچنٹ صدر اور سید فائق رضا رضوی جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے جبکہ محمد محمود بکھیا نائب صدر، حارث طفیل جوائنٹ سیکریٹری اور شیراز خان لائبریرین منتخب ہو ئے ہیں ، منیجنگ کمیٹی کے منتخب ارکان میں عبدالوہاب، عاصم رضوانی شیخ ، عاطف نواز ، عرفان غفور ، مصطفیٰ رحیم ، رائیل فاطمہ، سعود الحسن اور سید اعجاز احمد جعفری شامل ہیں۔