دادا بھائی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے متاثرین کی بھی سن لی گئی

نیب نے پیر احمد زمان ٹاؤن کے الاٹیز کو اپنی شکایات فوری درج کرانے کی ہدایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دادا بھائی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 1978 میں ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پیر احمد زمان ٹاؤن فیس ٹو کی حدود میں ایک ہاؤسنگ اسکیم کا اجراء کیا تھا اور تمام الاٹیز کو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ اسکیم جلد از جلد اپنے پایہ تکمیل کو پہنچے گی اسی بنا پر بہت سے لوگوں نے اپنے پلاٹ بک کرائے دادا بھائی کمپنی نے تمام الاٹیز پر زور دے کر کل قیمت بمعہ ڈویلپمنٹ چارجز وصول کرلیے  اور رقم وصول کرکے الاٹمنٹ لیٹر تو جاری کردیئے گئے۔


لیکن ڈویلپمنٹ کا کام شروع نہیں کیا گیا ۔بعد میں کمپنی نے 550 روپے گز کے حساب سے مزید رقم دینے پر بھی مجبور کیا اور اس لیے جیسے کمپنی کہتی  کرتے گئے 41 سال سے الاٹیز کے پیسے پھنسے ہوئے ہیں لیکن مکمل نہیں ہوا ۔ نیب نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام شکایت کنندگان اپنی شکایت درج کرائیں یوں 41 سال بعد متاثرین کی سنی گئی ہے اور اب ان کی آواز پہ ممکنہ طور پر کوئی کارروائی ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے یا الاٹیز کے لئے اچھی خبر ہے لیکن الاٹیز نہ جانے کہاں کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں اب ان کی طرف سے شکایت درج کرنے کا سلسلہ جیسے جیسے تیز ہوگا تو اس معاملہ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں