پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک اور مہم جاری ۔تین سال جیل کی جھوٹی خبر پڑوسی ملک سے چلی ۔جھوٹے سچے تبصروں کا طوفان

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک اور مہم جاری ۔تین سال جیل کی جھوٹی خبر پڑوسی ملک سے چلی ۔جھوٹے سچے تبصروں کا طوفان۔سوشل میڈیا پر

پاکستانی گلوکاروں علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس کا چرچا ۔ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ۔تبصروں میں کہا گیا کہ علی ظفر کیس میں اہم شخصیات کو شکست اور عدالت سے 3 سال جیل کی سزا ہو گئی ہے ۔لیکن پاکستان کے کسی بھی ٹاپ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں اس کی کوئی خبر نہیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک اور گھناؤنی مہم قرار دے دیا ۔بعض غیر ملکی اخبارات اور میڈیا کا حوالہ دے کر تبصروں میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کیس ہار گئی ہیں اور 2017 میں لگائے جانے والے الزامات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے جس کے بعد علی ظفر اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کا کیس جیت گئے ہیں اور میشا شفیع کو 3 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے ۔لیکن یہ باتیں صرف سوشل میڈیا کی مہم تک محدود ہیں حقیقت میں ایسی کوئی خبر نہیں کی ۔البتہ بعض اخبارات میں یہ ضرور لکھا ہے کہ میشا شفیع کو اس کیس میں جیل کی سزا ہو سکتی ہے ۔علی ظفر کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور میشا شفیع کے مداح حیران پریشان اور سوشل میڈیا پر جائی جانے والی خبروں کی تردید اور مذمت کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر تبصروں اور رائے دینے والوں کا ایک طوفان امڈ آیا ہے بڑی تعداد میں لوگ اس پر تبصرے کر رہے ہیں اور ٹویٹر پر یہ اب ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں لوگوں نے میشا شفیع اور علی ظفر کی مختلف تصاویر بھی لگائی ہے اپنے تبصرے بھی کیے ہیں اور یہاں تک کہا گیا ہے کہ یہ میشا شفیع کے خلاف پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے میڈیا کی ایک اور سازش ہے کچھ صارفین نے لکھا ہے کہ اگر یہ خبر جھوٹی ہے تو بہت افسوس ہے کچھ لکھا ہے کہ یہ خبر سچ ہونی چاہیے کچھ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ جھوٹے الزامات ثابت ہونے پر سزا ضرور ملنی چاہیے کچھ کا کہنا ہے کہ اگر میشا شفیع کو جیل بھیجا جا سکتا ہے تو پھر پاکستان میں ایسے بہت سے کیسز سامنے آ چکے ہیں کیا مردوں کو بھی جیل بھیجا جائے گا ۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نئی بحث میں تیزی آ گئی ہے اب صارفین اس خبر کے حوالے سے آس لگائے جانے کے لیے بے چین ہیں پاکستان کی کسی عدالت سے کوئی ایسی خبر نہیں آئی میشا شفیع اور علی ظفر کے بولنے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔