شہر کے ٹاپ 20 پانی چوروں کیخلاف فوری و بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، انجینئر اسد اللہ خان

کراچی –  ایم ڈی واٹربورڈ کے ایڈیشنل آئی جی کو پانی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے لکھے گئے مکتوب پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس و واٹربورڈ افسران کے منعقدہ مشترکہ اجلاس میں شہر کے ٹاپ 20 پانی چوروں کیخلاف فوری و بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پانی چوروں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاوٗن کرنے کیلئے واٹربورڈ کو 4 پولیس موبائلوں سمیت بھاری پولیس نفری فراہم کی جائے گی، واٹربورڈ کریک ڈاوٗن میں پولیس کی معاونت کرے گا، کسی بھی پانی چور کونہ چھوڑنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کے ایڈیشنل آئی جی کو پانی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے لکھے گئے مکتوب پرپولیس اور واٹربورڈ افسران کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیرشیخ اور ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واٹربورڈ اور پولیس شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف فوری طور پر مشترکہ آپریشن شروع کیا جائے گا، سب سے پہلے ٹاپ 20 پانی چوروں کوثبوتوںکے ساتھ گرفتار کرکے ان کیخلاف پانی چوری کے قانون 14Aکے تحت مقدمات قائم کئے جائیں گے، اسکے علاوہ شہر کے تمام اضلاع میں پانی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا واٹربورڈ کو 4 پولیس موبائلیں اور مطلوبہ نفری فراہم کی جائے گی، واٹربورڈ اور پولیس پانی چوروں کیخلاف کارروائی کے سلسلے میں مربوط رابطوں کیلئے دونوں اداروں کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے کہا کہ واٹربورڈ پانی چوروں کیخلاف اپنی استعداد کے مطابق کارروائی کرتا رہتا ہے،


انہوں نے اس سلسلے میں تعاون پر محکمہ پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے کہا کہ پانی چور شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرکے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں اب تک واٹربورڈ سیکڑوں غیرقانونی ہائیڈرنٹس مسمار کرچکا ہے، گرمیوں کے موسم میں پانی چوروں کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں ،ان کی سرکوبی نہایت ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈنے اب تک متعدد پانی چورو ں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کراچکا ہے دیگر کیخلاف بھی ہم سرگرم عمل ہیں ،اس کام میں پولیس کی مدد کے بغیر مکمل کامیابی نہیں مل سکتی، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بھی غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف متعلقہ علاقہ کا ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو کارروائی کا پابند کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ پانی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرکے شہریوں کو ہی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف واٹربورڈ کی رہنمائی میں کارروائی کرے گی ،انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ واٹربورڈ سے مکمل تعاون کیا جائے نیز اپنے متعلقہ علاقوں میں پانی چوروں خصوصاً غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر نظر رکھیں اوران کےخلاف کریک ڈاوٗن کیا جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ دن بعد واٹربورڈ اور پولیس افسران کادوبارہ اجلاس ہوگا، نیزفوکل پرسنزضلعی سطح پر اجلاس منعقد کرکے کریک ڈاوٗن کی حکمت عملی طے کریں گے، پانی چوروں کیخلاف پورے مہینے مہم چلائی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں