ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا جو کہ پوری قوم نے دیکھا


کل ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا جو کہ پوری قوم نے دیکھا ؛ شازیہ مری

غیر قانونی اور جعلی رولنگ کو عدالت میں چیلینج کریں گے؛ شازیہ مری

شبلی فراز لمبی ایڑی والے بوٹ پہن کر قد بڑہانے کی کوشس کرتے ہیں ؛ شازیہ مری

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کروانے والوں کو شرمندگی ہوگی: شازیہ مری

کراچی ؛ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیامینٹرین و رکن قومی اسیمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ کل چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا جو کہ پوری قوم نے دیکھا اور بکے ہوئے پرزائیڈنگ آفیسر نے جمہوریت کو چوری کیا جبکہ تاریخ میں پہلی بار رولنگ پر چیئرمین سینیٹ لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اور اخلاقی طور پر صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کے انتخاب ہار چکے ہیں اور بدنیتی پر مبنی دی گئی رولنگ کے ذریعے ایوان بالا کی ساکھ کو بھی پامال کیا گیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ شبلی فراز لمبی ایڑی والے بوٹ پہن کر قد بڑہانے کی کوشس کرتے ہیں اور وہ ایک فوٹو اسٹیٹ وزیر ہیں۔ مزید کہا کہ حکومت کے کرائے کے ترجمانوں کے ذریعے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کروانے والوں کو شرمندگی کا سامنا ہوگا اور سابق صدر آصف علی زرداری جمہوریت کی علامت ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران اپنی دھاندلی پر شادیانے بجا رہے ہیں اور نااہل حکومت یہ جانتی ہے کہ کل جیت یوسف رضا گیلانی کی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کی غیر قانونی اور جعلی رولنگ کو عدالت میں چیلینج کریں گے اور کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ کل کی رولنگ عدالت میں چیلینج نہیں ہو سکتی اور مزید کہا کہ کل پرازائڈنگ آفیسر شاہ سے وفاداری نبھا رہا تھا۔

جاری کردہ
جعفر حسین پنہور
میڈیا کوآرڈینیٹر شازیہ مری