جاوید میاں داد مجھے بالکل پسند نہیں کرتے تھے، وقار یونس خوفناک کوچ تھے ۔ شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر میں اہم انکشافات

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی جو اپنے پورے کیرئیر میں ہمیشہ متنازعہ خبروں کی زد میں رہے اب انہوں نے اپنی کتاب گیم چینجر لکھ کر نئے انکشافات کر دیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کبھی بھی انہیں پسند نہیں کیا جبکہ پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کے بارے میں شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ وہ ایک اوسط درجے کے کپتان تھے لیکن بہت ہی خوفناک کوچ تھے ۔شاہد خان آفریدی کی کتاب گیم چینجر تیار ہوگئی ہے اور اس کی تقریب رونمائی چار مئی کو کراچی میں ہوگی ۔جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


[supsystic-gallery id=89]

شاہد آفریدی نے اپنے سوانح عمری میں بہت سے واقعات سے پردہ اٹھایا ہے اور پہلی مرتبہ حقائق قوم کے سامنے آئیں گے اور کرکٹ فین حیران رہ جائیں گے ۔انیس سو اسی میں پیدا ہونے والے شایدخان آفریدی کو دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے جانا جاتا ہے وہ اپنے زمانے کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار ہوئے ۔انہوں نے پاکستان کے لئے بے شمار فتوحات سمیٹیں سینتیس گیندوں پر تیز ترین سینچری بنانے کا ورلڈ گارڈوں نے اپنے نام کیا انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی انہی کے پاس ہے ون ڈے کرکٹ میں شاہد آفریدی نے ساڑھے تین سو 350سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 48 وکٹ حاصل کی ۔ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہونے 98 وکٹیں حاصل کیں فروری 2017 میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا 39 سالہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں نئے تنازعات کو چھیڑ دیا ہے۔


سابق کپتان جاوید میانداد اور وقاریونس کے علاوہ بھی بہت سی شخصیات کے بارے میں انہوں نے اپنے خیالات کا جو اظہار کیا ہے اس پر آنے والے دنوں میں ردعمل کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے سابق کوچ باب وولمر کو نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے نیچرل انداز میں کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 17 سو سولہ رنز بنائے اور 48 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے 398 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر کے آٹھ ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں حاصل کی ہیں اس کے علاوہ ننانوے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انھوں نے چودہ سو سولہ رنز بنائے اور 98 وکٹیں حاصل کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں