شعیب اختر نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے نام راولپنڈی کے خان ریسرچ لیبارٹیریز (کے آر ایل ) گراؤنڈ کو شعیب اختر کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے نام سے منسوب کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ اسٹیڈیم کا نام مجھ سے منسوب ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ میں کم و بیش ہی لفظوں سے خالی ہوتا ہوں لیکن واقعی آج میرے پاس لوگوں کی محبت کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ ، پوری لگن اور جذبے سے عزم و استقامت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے لئے ہمیشہ پوری کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا