ماہرہ خان نے سلیم سے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی

کامیاب ترین ڈراموں کے بعد پاکستانی اور بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہیں اس مرتبہ انڈین میڈیا میں ان کی نئی منگنی کی خبریں آئی ہیں اور ان کے بوائے فرینڈ کے طور پر سلیم کا نام سامنے آیا ہے جس کے ساتھ ایک تصویر انھوں نے خود انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں ایک پارٹی کے دوران وہ دونوں ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک پر قریب نظر آئے انڈین میڈیا نے اسی حوالے سے مائرہ خان کی منگنی کی خبریں اڑا دیں اور سلیم کو ان کا نیا بوائے فرینڈ قراردیدیا لیکن مائرہ خان نے اس کی سختی سے تردید کردی ہے اور قرار دیا ہے کہ اس وقت تو وہ اپنی زندگی کو انجوائے کررہی ہیں.


ہر چیز میں فن ہے خوشی ہے انجوائے منٹ ہے اور وہ زندگی کو جیوےجیوےاور خوشی کے انداز میں گزار رہی ہیں ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہندوستانی میڈیا نے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی جوڑی بھی بنا دی تھی وہ خبریں بھی افواہ سے زیادہ کچھ ثابت نہیں ہوئی تھی اور اس مرتبہ پھر انڈین میڈیا کی توجہ ماہرہ خان پر لگی ہوئی ہے وہ جہاں بھی جاتی ہیں جس پارٹی میں بھی تصویر بنواتی ہیں اس پر انڈین میڈیا کے تبصرے ضرور آتے ہیں ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی اس سے قبل وہ بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنا نام کما چکی ہیں ان کا شمار خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے وہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔