ہفت روزہ نگار کی نئے انداز میں اشاعت ۔فلمی حلقوں اور قارئین کی جانب سے اظہار پسندیدگی

بہتر سال سے شائع ہونے والے پاکستان کے مقبول ترین ہفت روزہ اخبار نگار کراچی کو اب نئے انداز سے شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اخبار کے سائز کی بجائے اسے میگزین سائز میں شائع کیا جا رہا ہے جیسے فلمی حلقوں اور قارئین کی جانب سے بے حد پسند یدگی ملی ہے اور سب نے اسے سراہا ہے ۔یاد رہے کہ ہفت روزہ نگار کے بانی الیاس رشیدی ہیں اور اب اسے ان کے صاحبزادے اسلم الیاس رشیدی بطور ایڈیٹر و پبلشر شائع کر رہے ہیں ۔یہ ہفت روزہ نگار ہی ہے جس سے پاکستان کے تمام سپر ہٹ فلم سٹارز آپ کا پسندیدہ اخبار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اسی اخبار نے پاکستان میں فلمی ایوارڈ نگار ایوارڈ کے نام سے جاری کیا نگار ایوارڈ جیتنا ایک بہت بڑے اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی انتظامیہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے نگار کراچی کی نئے انداز میں کامیاب اور مقبول کی اشاعت پر ایڈیٹر و پبلشر اسلم الیاس رشیدی

اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے