تعمیراتی منصوبوں کے کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی ہاؤسنگ ،کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کےہفتہ وار اجلاس میں التوا کے شکار تعمیراتی منصوبوں کے کیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بے گھر افراد کو اپنی چھت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی ہاؤسنگ کااجلاس، سندھ میں منظوریوں کے عمل پر اظہار تشویش کیا گیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے منظور شدہ اور زیر غور منصوبوں کی کل معاشی سرگرمی کا حجم 2.07 ٹریلین روپے ہے۔ 17 اپریل 2020 سے اب تک ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے کل 307 منصوبوں جس میں 39.83 ملین مربع فٹ پر تعمیرات شامل ہیں کی منظوری دی جا چکی ہے۔مزید 64.12 ملین مربع فٹ رقبےپر تعمیر کے 526 منصوبوں کی منظوری کا عمل زیر غور ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک منظور شدہ منصوبوں کے نتیجے میں 796.5 ارب روپےکی معاشی سرگرمی پیدا ہو رہی ہے۔ زیر غور منصوبوں کی منظوری کے

نتیجے میں مزید 1.28 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرماں پیدا ہوںگی۔ان منصوبوں کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد کو براہ راست جبکہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو بالواسطہ نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 4.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے اب تک 67 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 51 منصوبے زیر غور ہیںسی ڈی اے کی جانب سے 12.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے 121 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 18.7 ملین مربع فٹ تعمیرات کے 142 منصوبے منظوری کے لئے زیر غور ہیں،وزیرِ اعظم نے سندھ میں منظوریوں کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے پیدا ہونے والی معاشی سرگرمی کا براہ راست فائدہ سندھ کی عوام اور صوبے کو ہوگااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرصہ دراز سے منظوریوں کی وجہ سے التوا کا شکار ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کے تمام کیسز نیب کو بھیجے جائیں گے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور جان بوجھ کر تاخیر کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ اراضی ریکارڈ کی تصدیق کے حوالے سے بنکوں کی سہولت کے پورٹل قائم کرکے اسے فعال بنایا جا چکا ہے، پورٹل پر بنک کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل پانچ دنوں میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے، اگلے مرحلے میں بنکوں کو اراضی ریکارڈ سے متعلقہ دستاویز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے کہا ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے اور حکومت اس حق کی فراہمی میں ہر طرح سے سہولت پہنچانے کے لئے پر عزم ہےچئیرمین سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ۔ چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جس کا سنگ بنیاد اپریل کے پہلے ہفتے میں رکھا جائے گا۔

https://jang.com.pk/news/896051?_ga=2.109333061.1528184574.1615438707-1407172902.1615438706