ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ کی اراضی پر غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ کی ہدایات پرایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ کی اراضی پر غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے،واٹربورڈ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں محمودآباد میں واٹربورڈ کی قیمتی اراضی واگزار کرالی گئی، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے چیف سیکورٹی آفیسر (ریٹائرڈ) کرنل سید ضیاء زیدی کی قیادت میں واٹربورڈ کے ایگزیکٹیوانجینئرایاز تونیو اور ان کی ٹیم نے واٹربورڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے (ریٹائرڈ) میجر مجید اعوان (ریٹائرڈ) کیپٹن فرید،کیپٹن صداقت، (ریٹائرڈ) رینجرزانسپکٹرنوید اور ایس ایچ او محمود آباد کی موجودگی میں محمودآباد میں واقع واٹربورڈ کے ٹریٹمنٹ پلانٹ میں قائم سیوریج پمپنگ اسٹیشن سے متصل3000گز سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کراکے چہاردیواری کی جاری تعمیر مسمار کردیں،ملزمان نے اراضی پر غیرقانونی پارک کی تعمیر کی آڑ میں مکانات کی تعمیر کا آغاز کردیا تھا،اراضی کھودکر کمروں کی بنیادیں ڈال دی گئی تھیں جبکہ ان میں سیوریج اور پانی کی لائنیں بھی بچھادی گئی تھیں تاہم ان کو واٹربورڈ کی لائنوں سے منسلک نہیں کیاجاسکا تھا،واٹربورڈ اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران چہاردیواری اور مکانات کی بنیادوں سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کو مسمارکردیا گیا ہے،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربور ڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے چیف سیکیورٹی آفیسرسمیت دیگر افسران وانجینئر ز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ واٹربورڈ کی اراضی کی حفاظت کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ رکھیں، واٹربور ڈ کی ایک ایک انچ سرکاری اراضی کی حفاظت کی جائے، اس ضمن میں پولیس سمیت دیگر اداروں کی مدد بھی حاصل کی جائے۔