کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور ویمن ونگ کے تحت صدارتی ایوارڈ یافتہ صحافی محترمہ صوفیہ یزدانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

کراچی  – کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور ویمن ونگ کی جانب سے کے یو جے دستور کی سینئر ممبر صوفیہ یزدانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی پریس کلب میں ہونے والے ظہرانے میں سینئر صحافی حمیرا اطہر، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی رکن ایگزیکٹو کمیٹی شیما صدیقی، کراچی پریس کلب کی رکن گورننگ باڈی شازیہ حسن سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والی خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سینئر صحافی  صوفیہ یزدانی نے اپنی جدوجہد اور کامیابی کے سفر سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا،



ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل زندگی میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، لگن کے ساتھ کام اور مسلسل محنت ہی کامیابی کا راز ہے، ان کا کہناتھاکہ صحافت کے شعبے میں خواتین کی بڑی تعداد میں آمد خوش آئند ہے،  صوفیہ یزدانی نے امید ظاہر کی کہ شعبے میں آنے والی نئی خواتین اپنی محنت سے نئی تاریخ رقم کریں گے ، تقریب کے اختتام پر  صوفیہ یزدانی کو کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی ،جبکہ تقریب کی میزبان شیما صدیقی نےتقریب میں شرکت پر مہمان خصوصی اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں