رانا ثناء اللہ اور فردوس باجی

ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے وزارت اطلاعات فردوس عاشق اعوان اپوزیشن کو اپنی تقاریر اور بیانات کے ذریعے آئینہ دکھا رہی ہیں اور سابقہ ادوار میں معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے اقدامات کی یاد دلا رہی ہیں تو دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر سب سے زیادہ مبارک فردوس عاشق اعوان کو فردوس باجی کہہ کر دی ہے ۔رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ  کی تقریر اپوزیشن پر نہیں بلکہ پاکستان پر بھاری ہوتی ہے ۔رانا ثناءاللہ نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی بری بات ہے آپ نے عمران نیازی کو پارٹی کے مرکزی ممبران کو بلانے کا مشورہ نہیں دیا ویسے آج آپ کا ساتھی اور عمران نیازی کا چپڑاسی کدھر تھا ان کو بھی بلا لیتی ۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی عمران نیازی کی نوکری کرنا آپ کی مجبوری بن چکا ہے پھر ملک کی ترجمانی کون کرے گا ویسے فردوس باجی وہ دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں