سندھ اور پنجاب کی لکیریں کھینچنا شرمناک ہے

قومی اسمبلی میں جس وفاقی وزیر کے لئے گو بےبی گو کے نعرے لگائے گئے تھے اسی وفاقی وزیر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یوم مئی کی تقریر پر کرارا جواب دیا ہے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اور پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول کی جماعت نے غریبوں کے پلے چھوڑا ہی کیا ہے جو اب ان کے حقوق چھیننے کے نعرے لگا رہے ہیں مال حرام بچانے کے لئے سندھ اور پنجاب کی لکیریں کھینچنا شرمناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے بلاول کے والد نے اس قوم کے مزدوروں اور غریبوں کے حقوق چھین کر جعلی اکاؤنٹس کا جال بنا۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم جیسے آلہ  کار بھی لوٹ لوٹ مار کی اس بہتی گنگا سے سیراب ہوتے رہے جبکہ دوسری طرف سندھ کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے گئے اور بلاول امیر سے امیر تر ہوگئے جونیئر زرداری فکر نہ کریں پنجاب میں بھی بھل صفائی جاری ہے آج جب مزدور اور متوسط طبقہ تحریک انصاف کی شکل میں اقتدار میں ہے تو بلاول شدید گھبراہٹ میں مبتلا ہے روشنیوں کے شہر کو بلاول کی جماعت نے عزیر بلوچ اور راؤ انوار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے ہیں اسے کٹہرے میں آنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں