سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سبکدوش اور نئے رجسٹرار کے اعزاز میں تقریب

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دوسری مدت مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہونے والے رجسٹرار گلزار احمد مغل اور نئے رجسٹرارغلام مصطفیٰ شیخ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ گلزار احمد مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے جامعہ کے تمام ساتھیوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے مستقبل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اظہار حسین نے سبکدوش ہونے والے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کیا اور اجرک پہنائی۔نئے ر جسٹرار غلام مصطفی شیخ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں نئے عہدے پر خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا
——————

سرسید یونیورسٹی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Mar 06, 2021
سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔اس معاہدے کی رُو سے سرسید یونیورسٹی انٹرنیٹ آف تھنگ IoT اسٹارٹ اَپ کے لیے ژونگ کے صارفین کے مرکزسے منسلک ہونے کی مجاز ہو گی۔اس کے علاوہ جامعہ کو انکوبیشن سنیٹر اور IoT ٹریننگ کے لیے OneNET IoT پلیٹ فارم کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔سرسیدیونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سیدسرفراز علی اورCMPak ژونگ کی طرف سے چیف فنانشل افسرلی وین یو (Li Wenyu)نے معاہدے پر دستخط کئے۔
—————–

شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح
—-
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ مستند اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی معیاری تحقیق کیلئے ناگزیر ہوتی ہے اور اس کے بغیر ایک اچھی تحقیق کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔ سماجی علوم میں تحقیق با معنی ہونی چاہئے جو انسانی سماجی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکیں،سماجی علوم معاشرے میں مختلف اظہار رائے کو پیش کرنے کا کردار ادا کرتے ہیں جس سے معاشرے کی ترقی ممکن ہوتی ہیجدید ٹیکنالوجی کی موجودگی میں یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس سے کتناد ہ استفادہ کرتے ہیں۔شعبہ سماجی بہبود میں ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح لائق تحسین ہے ،مذکورہ لائبریری سے ریسرچر کو تحقیق کے لئے مواد کی دستیابی میں آسانی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ سماجی بہبود جامعہ کراچی میں ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ شعبہ سماجی بہبود کو مذکورہ لائبریری سے معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور حل پر مبنی تحقیق کو نہ صرف ایوان بالاتک بلکہ معاشرے کی بہبود کے لئے کام کرنے والی قومی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں تک پہنچانے میں مددملے گی۔اس موقع پر رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام ناگزیر ہوگیا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں پوری دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے ۔ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے شعبہ سماجی بہبود کو ڈیجیٹل لائبریری کے افتتاح پر مبارکباد بھی پیش کی۔شعبہ سماجی بہبود کے چیئر مین ڈاکٹر شاہد نے ڈیجیٹل لائبریری کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہذا کی پوری کوشش ہے کہ وہ اپنے اساتذہ،ریسرچرز اور طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں اور ڈیجیٹل لائبریری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔