فشر مین کو آپرئیٹو سوسائٹی میں منظور نظر افسر تعنیات

کراچی(وقائع نگار)محکمہ کوآپریٹو سندھ نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑادیں ، منظور نظر ساجد سوریو کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی ذمہ داریاں دیئے جانے پر ملازمین میں تشویش،غیر ضروری احکامات جاری ہونے پرکئیملازمین مستعفی ہونے کوتیار ، ملازمین نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سیبھی فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیاتفصیلات کے مطابق فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین حافظ عبدالبر کے اچانک استعفے کے بعد صورت حال مزید گھمبیر ہوگئی ، حافظ عبدالبر کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں الیکشن کرانے تک معاملات سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن محکمہ کوآپریٹو سندھ نے ان احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ساجد سوریو کو فشریز میں ذمہ داریاں سونپ دیں جو اس عہدے کے لیے کسی طور بھی موذوں نہیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد سوریو نے عہدے کا چارج سنبھالنے ملازمین کو صبح 9بجے دفتر پہنچنے کے احکامات توصادرکردیئے کہ تمام ملازمین اسمبلی میں شرکت کریں لیکن حیرت انگیز طور پر خود ساجد سوریواسوقت تک نہیں ہوتے؟ذرائع کے مطابق افسرشاہی کے عتاب کاشکارملازمین نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی تیاری کرلیں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت مطالبہ کیاہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے معاملات کا نوٹس لیں اور حافظ عبدالبر کے استعفیٰ کومسترد کرنے انہیں ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔