کےالیکڑک کو 150میگاواٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری

گرمیوں میں کراچی کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا نے نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 150 میگا واٹ اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیل کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکڑک کو 150میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا فیصلہ دے دیا ہے۔نیپرا نے سی پی پی اے، این ٹی ڈی سی اور کے الیکڑک کے درمیان سہ فریقی معاہدے کی منظوری دی۔کے الیکڑک کو تین ونڈ پاور پلانٹس سے 150 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ نیپرا کے الیکڑک کو ٹیناگا، زیپئر اور ہائیڈرو چائنہ سے 50، 50 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی نیشنل گرڈ سے کے الیکڑک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے