وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات




وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً وزیرِ اعظم کی جانب سے کراچی کے لئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً صحت اور تعلیم اولین ترجیح ہونی چاہیے۔موجودہ وفاقی حکومت صوبہ سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ غربت کے خاتمے کے لیے “احساس” پروگرام کا سندھ میں بھی اجرا کیا جائے گا۔ بہت مشکل معاشی حالت ورثے میں ملے مگر اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں