پر عزم ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد انقلابی اقدامات کی جانب گامزن

حکومت سندھ کی جانب سے تعینات کیے جانے والے پر عزم ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد انقلابی اقدامات کی جانب گامزن ہیں ۔وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی پر آگے بڑھتے ہوئے کراچی کے ساحل سے لے کر سفاری پارک چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں جن کے نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے اور ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔نوجوان ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد انتہائی متحرک و فعال اور ذہین افسر ہیں اور شہر کی ترقی اور بہتری کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور ریجنل ہیڈ سندھ و بلوچستان طاہر رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایم سی کے ساتھ جنگلی حیات، شجرکاری اور زو کے حوالے سے اپنی مہارت اور تجربے سے مدد فراہم کرسکتی ہے اور کراچی میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے دونوں ادارے باہم مل کر بہتری کے لئے کام کرسکتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور کے ایم سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 19 مارچ سے باغ ابن قاسم میں فروٹس، ویجیٹیبل اور فلاور شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے،بڑے پیمانے پر ہونے والے اس شو میں شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا۔
بلدیہ عظمی کراچی نے معذور ملازمین کی تنخواہوں میں ماہانہ 2ہزار روپے کے خصوصی الانس کا اضافہ کردیا ہے، حکومت سندھ نے اس کے باقاعدہ احکامات جاری کئے تھے جس کے پیش نظر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت ایسے ملازمین جو محکمہ سماجی و بہبود حکومت سندھ سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہوں یا نادرا نے انہیں معذور شخص کی حیثیت سے شناختی کارڈ جاری کیا ہوان کی تنخواہوں میں فوری طور پر 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کردیا ہے، حکم نامے میں تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ الانس معذور شخص کی تنخواہ میں شامل کردیا جائے، معذور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا یہ معاملہ 2016 سے التوا کا شکار تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر پر نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ ملازمین جو کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں انہیں اس سے فائدہ حاصل ہوسکے،اس آرڈر کے جاری ہونے کے بعد معذور افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہمیں دفتر میں آنے میں مدد ملے گی اور ہماری مالی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

بلدیہ عظمی کراچی نے کراچی یونیورسٹی کے داخلی دروازے سلور جوبلی گیٹ کے سامنے واقع پیڈسٹرین برج کی فوری مرمت کردی ہے، منگل کے روز بعض اخبارات نے پیڈسٹرین برج کا کچھ حصہ ٹوٹ جانے کی خبر شائع کی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر اس پیڈسٹرین برج کی ویڈیو وائرل کی گئی تھی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ میونسپل سروسز کو ہدایت کی تھی کہ پیڈسٹرین برج کی اہمیت کے پیش نظر اس کی فوری مرمت کی جائے تاکہ کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو سڑک پار کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے، منگل کی شب ہی کے ایم سی کی متعلقہ ٹیم نے اس پیڈسٹرین برج کی مرمت کا کام مکمل کرلیا اور بدھ کے روز سے اس پیڈسٹرین برج