انتقال پرملال

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ کل
( 6 مارچ) بعد نماز ظہر فاروق اعظم مسجد،بلاک۔A، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی، تدفین محمد شاہ قبرستان میں ہوگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران نے خالد خان کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔