کہ ہمیشہ سچ کا بول بالا ہوتا ہے

ریاض ( ناظم علی عطاری ) دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیدارن نے یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر جشن منایا سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نو جوان رہنما قریب اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سچ کا بول بالا ہوتا ہے اور یہ ایک یوسف رضا گیلانی کی جیت نہیں ہوئی بلکہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اب عمران خان کو استعفی دینا ہو گا پارٹی کے جیالے محمد جاوید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور جمہوریت کا مستقبل روشن ہے ہدایت اللہ کا کہنا تھا حکومت ہار گئی ہے اور پاکستان کے عوام جیت چکے ہیں اب یقینا پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوگا پی پی پی کے رہنما فضل واحد نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے حکومتی مشینری اور دباو وزرا کے تکبر اور غرور کے باوجود پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے جیت کر حکومتی وزرا کے تکبر و غرور کو خاک میں ملا دیا پریس کانفرنس سے حاجی علیم ، علی لاشاری ، ناصر رحمان ، فہیم خان ، علی حیدر ، آذاد خان ، پرویز خان ، نسیم خان اور حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے آنے سے پاکستان کی ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے گا اور پاکستان کی عوام خوشحال ہوگی ہم اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تقریب کے آخر میں سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور جیو بھٹو کے نعرے بھی لگائے