ایس آر بی کی شاندار کار کردگی 8؍ ماہ میں 77؍ ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس جمع

کراچی ( سہیل افضل ) خدمات پر عائد سیلز ٹیکس وصولی صوبوں کو منتقلی کے مثبت اثرات ، سندھ کے ریونیو میں مسلسل اضافہ ، ایس آر بی کی مالی 2017۔2016 میں ریونیو وصولی 78؍ ارب روپے تھی جبکہ اب 8؍ ماہ میں 77؍ ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس جمع کیا جا چکا ہے ، تفصیلات کے مطابق کورونا کے باوجود سندھ ریونیو بورڈ نے رواں مالی سال کے 8ماہ میں 77.1؍ ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 18.56 ارب زیادہ ہے ، ایس آر بی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک بھر کی طرح سندھ کو بھی متاثر کیا اورایس او پی کے نفاذ سے خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود آٹھ ماہ (جولائی 2020 تا فروری 2021) کے دوران خدمات پر سیلز ٹیکس کی وصولی میں 12.5؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ادارے کی شاندار کار کردگی کا ثبوت ہے ، ریونیو میں یہ اضافہ اس لئے بھی اہم ہے کہ اس مدت کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے خدمات کے شعبہ پر ایس او پی کا نفاذ رہا ، ایس آر بی حکام کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس وصولی بہت بہتر رہی اور ان 6؍ ماہ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں 16؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ اضافے کی شرح دسمبر 2020ء میں ریکارڈ کی گئی اوردسمبر 11.75؍ ارب روپے کا ریونیو وصول کیا گیا جبکہ گزشتہ

سال دسمبر 2019 ء میں دوران 9.39 ؍ ارب روپے جمع ہوئے تھے ، اس طرح دسمبر میں ریونیو وصولی 25؍ فیصد زیادہ رہی

https://jang.com.pk/news/893594?_ga=2.78104087.2028531240.1614887721-1783398454.1614887720