سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم اجلاس میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا

Courtesy Ary news