بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف اور کرینہ کی نئی تصویر وائرل

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب، اداکار سیف علی خان کی پارٹی کرتے نئی تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ ماہ دوسرے بیٹے کو جنم دینے والی کرینہ کپور اب دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئی ہیں اور انہیں اب پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
معروف اداکارہ، کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤںٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ملائیکہ اروڑا، امریتا اروڑا، نتاشا پونےوالا کے ہمراہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر پر موجود ہیں
کرشمہ کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’خوبصورت شام ‘ کا کیپشن بھی دیا ہے۔

کرشمہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور کے گھر کے ٹیرس پر موجود سب ہی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں