ڈپٹی کمشنر کورنگی کا پولیو ورکرز کی خدمات کا اعتراف،ایوارڈ اور کیش پرائز سے نوازا گیا

جاں فشانی کے ساتھ فرائض اداکرنے والے پولیو ورکرز ہمارے ہیروہیں،شہریار گل
کراچی  :  ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے کہا کہ پولیو ورکرز کی شاندار کاوشوں کی وجہ سے گزشتہ 3ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ کورنگی میں انوائرمینٹل سمپل منفی آرہا ہے ،نیک نیتی ،ایمانداری اور جاں فشانی کے ساتھ فرائض انجام دینے والے پولیو ورکرز ہماری ہیروہیں جو نا مساعد حالات مشکلات اور تکالیف کے باوجود اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران ڈسترکٹ کورنگی میں فرائض انجام دینے والے پولیو ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا DCکورنگی شہریار گل نے اپنی جانب سے پولیو ورکرز میں حس کارکردگی ایوارڈ اور کیش انعامات دیئے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر WHOحمید جعفری ،EOCکوارڈینٹر فیاض عباسی ،ٹیم لیڈ این اسٹاپ ڈاکٹر کمال سومرو ،صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری سلیم الزماں ،نیشنل ٹیم لیڈ WHOزین العابدین ،سابق صدر کاٹی زبیر چھایا ،رکن کاٹی دانش خان ،صوبائی ٹیم لیڈسندھ ڈاکٹر شوکت ،کاٹی کے جوہر قندھاری سمیت ڈسٹرکٹ کورنگی میں فرائض انجام دینے والے پولیو ٹیم کے اراکین سمیت پولیو ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریا گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کا مستقبل بچانے کی کوشش کرنے والے پولیو ورکرز نہ صرف ہمارے قومی ہیروز ہیںانہوںنے کہاکہ الحمد اللہ پولیو ورکرز کی محنت کی بدولت آج ڈسٹرکٹ کورنگی میں انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کی شرح بھی تیز ی سے کم ہورہی ہے جو کہ ان ہیروز کی مرہون منت ہے DCکورنگی نے اس عز م کا اظہار کیا کہ پولیو ورکرز کی محنت اور لگن سے ہم ڈسٹرکٹ کورنگی کو پولیو فری ڈسٹرکٹ بنا نے میں کامیاب ہوجائینگے ۔انہوںنے بتایا کہ اس وقت بھی اعدادشمار کے حساب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے 7اضلاع میں پولیو ورکنگ کی کارکردگی کے لحاظ سے اول ہے