پاکستان کے 81 فیصد ڈاکٹرز کورونا ویکسین لگوانے کیلئے تیار، گیلپ سروے

گیلپ پاکستان سروے کے مطابق ملک کے 81 فیصد ڈاکٹرز کورونا کی ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہیں جبکہ 14فیصد نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے گیلپ پاکستان کے تعاون سے ملک بھرمیں 500 سے زائد ڈاکٹروں سے سروے کیا، سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین لگوانے کے ارادے کے باوجود 59 فیصد کو اب تک ویکسین دستیا ب نہیں جب کہ 41 فیصد نے ویکسین ملنے کا بتایا۔ ویکسین نہ ملنے کی سب سےزیادہ شکایت خیبر پختونخوا سے 74 فیصد ڈاکٹروں نے کی۔ سروے میں 68 فیصد ڈاکٹرز نے کورونا سے متاثر نہ ہونے کا بھی جب کہ 32 فیصد نے کہا کہ وہ اس وائرس کا شکارہوئے ہیں۔