سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران و عملہ مزید محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرے، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکریٹری اطلا عا ت سندھ رفیق احمد بر ڑو  یکریٹری اطلا عا ت سندھ کا محکمہ اطلاعات کے ہیڈ کوارٹر کراچی کے دفاتر کا تفصیلی دورہ  سیکریٹری اطلا عا ت نے صحا فیو ں میں ایکریڈیٹیشن کا ر ڈز بھی تقسیم کئے۔ کرا چی 02ما ر چ۔محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران و عملہ مزید محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرے اور سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ یہ بات سیکریٹری اطلاعات سندھ رفیق احمد برڑو نے آج محکمہ اطلاعات سندھ کے ہیڈ کوارٹر کراچی کے دفاتر کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے افسرا ن و عملے پر زور دیا کہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دےں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات نے مختلف دفاتر میں اسٹاف کی حاضری اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ سیکریٹری اطلا عا ت سندھ نے پریس انفا ر میشن کے دفتر کے دو ر ے کے مو قع پر وہا ں مو جو د صحا فیو ں سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے مسائل بھی در یا فت کئے ۔اس مو قع پر سیکریٹری اطلا عا ت نے مو جو د صحا فیو ں میں ایکریڈیٹیشن کا ر ڈز بھی تقسیم کئے ۔انہو ں نے ڈائریکٹر پریس انفا ر میشن جہا نگیر خا ن ابڑو کو ہدایت دی کہ ایکریڈیٹیشن کا ر ڈ ز کو جلد سے جلد مکمل کر کے انہیں صحا فیو ں کو فرا ہم کیا جا ئے ۔سیکریٹری اطلا عا ت سندھ رفیق احمد بر ڑونے اسٹاف سے ان کے مسائل اور دفتری سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو بھی کی۔انہوں نے کہا کہ دفتری عملہ اپنے فرائض دلجمعی کے ساتھ ادا کرنے اور ان کے مسائل کے کے حل کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات نے ہدایت کی کہ عملے کو بہتر ورکنگ انوائرمنٹ فراہم کیا جائے اور ان کے جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے ڈائریکٹو ریٹ آف پریس انفارمیشن ،ایڈمن واکاو ¿نٹس، اشتہارات، پریس، فلمز، لیگل، پلاننگ و ڈویلپمنٹ ریفرنس و ریسر چ،سو شل میڈیا اور سیکشن آفس کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن جہانگیر خان ابڑو ، ڈائریکٹر ایڈمن و اکا ﺅ نٹس عظیم شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن و اکاو ¿نٹس محمد یوسف کا بورو بھی ان کے ہمراہ مو جو د تھے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 245۔۔۔ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02مارچ، 2021 سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین کے اغوا ءاور خریدوفروخت کے الزا ما ت کو مستردکر دیئے  پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطا بق ووٹ ڈالے کسی پر کوئی دباو ¿ نہیں۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سندھ اسمبلی کے فلور پر ڈرامہ کیا گیا ہے۔یہ پلانٹڈ تھا یا اس میں کوئی حقیقت ہے پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ سید نا صر حسین شاہ کی صحا فیو ں سے گفتگو کرا چی 02ما ر چ ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین کے اغوا ءاور خریدوفروخت کے الزا ما ت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطا بق ووٹ ڈالے کسی پر کوئی دباو ¿ نہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کا ر نر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ پورا عمل جمہوری طریقے سے ہونا چاہیے جو جس کو ووٹ دینا چاہتا ہے یہ اراکین کی صوابدید ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سندھ اسمبلی کے فلور پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا یہ ڈرامہ کیا گیا ہے۔یہ پلانٹڈ تھا یا اس میں کوئی حقیقت ہے پیپلزپارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو ان کو ظاہر ہی نہیں کیا جاتا وہ ویسے ہی خاموشی سے ووٹ ڈال دیتے ۔ہمیں ووٹ سے مطلب ہوتا تو ان کو سامنے لانے کا جواز ہی نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کے کریم بخش گبول نے گزشتہ روز ایک ویڈیو بیان جاری کر کے اپنی جماعت سے ناراضگی کا اظہار کیا اس کے بعد دیگر دو اراکین محمد اسلم ابڑو اور شہریار شر نے بھی ویڈیو بیان میں اپنی پارٹی کی نامزدگیوں اور رویوں پر تحفظات ظاہر کیے۔پیپلز پارٹی کا ان باتوں سے کوئی تعلق نہیں، آج یہ تینوں اراکین ایک ہی گاڑی میں ساتھ اسمبلی آئے ان کو کس نے دھمکی دی یہ وہ خو د ہی بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کریم بخش گبول کو پی ٹی آئی کے ایم پی اےز زبردستی لے کر جانا چاہتے تھے جس پر پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے ان کو روکا لیکن جب گبو ل صاحب نے ہما ر ے ایم پی ایز کو کہا کے وہ ان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو ہمارے ایم پی اےز ہٹ گئے۔اگر دھونس دھمکی اور دھاندلی کی بات ہوتی تو ہمارے ایم پی اےز تو تعداد میں زیادہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں جس طرح کی پی ٹی آئی نے نا مز دگیا ں کی ہیں اس پر انکے سینئر ارا کین نے میڈیا پر ان کو ووٹ نہ دینے کے بیانا ت دیئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا فیصلہ انہیں قبول ہے ہم ان کے پاس سیاسی پروسیس کے تحت سب کے سامنے گئے تھے ہم نے انہیں ایک پیشکش کی جو کہ جمہوری طریقے سے ہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی میں مشاورت کی بعد جو فیصلہ کیا ہمیں قبول ہے ۔وفاقی حکومت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اچھی بات ہے لیکن اگر وہ ہمارا ساتھ دیں تو زیادہ اچھی بات تھی ۔ایک اور سوا ل کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دو دن ارا کین اسمبلی سے ملیں گے کیا وہ پہلے ارا کین اسمبلی سے نہیں ملتے تھے، ان کو اندازہ ہے کہ ان نامزدگیوں پر ان کے اپنے لوگوں کو اعتراضات ہیںاس لئے انہو ں نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ الیکشن کمیشن پر اعتماد ہو نے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام اداروں پر یقین ہے جو بھی کریں گے بہتر کریں گے، پی ٹی آئی والے ہر کسی پر الزامات لگاتے ہیں یہ باولے ہو گئے ہیں اور بو کھلا گئے ہیں، آج تو انہوں نے صحافیوں پر بھی الزامات لگا دیے ہیں ،وفاقی حکومت انتقام اور الزاما ت کی حکومت ہے ظاہر ہے اس کے اثرات نیچے تو آئیں گے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے ووٹ پر ڈیفیکشن نہیں ہوئی وزیراعظم اور مالیاتی بل پر اگر کوئی اپنی پارٹی سے انحراف کرتا ہے تو ڈیفیکشن بنتی ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دوں گا پیپلز پارٹی نے اپنے کارکنوں کو سینیٹ کےلئے نامزد کیا ہے۔ ایسی نا مزدگی بتائیں جس پر اعتراض ہو۔ یوسف رضا گیلانی، فرحت اللہ بابر اور تاج حیدر پیپلزپارٹی کے کارکن ہیں شہید بھٹو اور بی بی شہید کے ساتھی ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو کے جانثار ہیں ،ان کی پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی ہے۔ ہینڈ آو ٹ نمبر 246۔۔۔ایف ایچ بی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02مارچ، 2021 پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کا اپنے باغی اراکین پر تشدد قابل مذمت ہے, سیدہ شہلا رضا ہم نے پی ٹی آئی کے باغی اراکین کو انکے اپنے اراکین سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی, سیدہ شہلا رضا آج کے واقعے نے ایم کیو ایم حقیقی کے دور کی یاد تازہ کردی ہے, شہلا رضا حلیم عادل حلقے میں ناکام ہونے کے بعد اب اسمبلی میں ایسی حرکتیں کررہے ہیں, شہلا رضا حلیم عادل شیخ کا صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی مذمت کرتے ہیں, شہلا رضا ہم صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں, شہلا رضا پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اغواءکرنے کے جھوٹے الزام کا بھی پردہ فاش ہوگیا, شہلا رضا الیکشن کمیشن کے عملے اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں گے, شہلا رضا صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کی سندھ اسمبلی میں میڈیا ٹاک کرا چی 02ما ر چ ۔صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کا اپنے باغی اراکین پر تشدد قابل مذمت ہے, ہم نے پی ٹی آئی کے باغی اراکین کو انکے اپنے اراکین سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی. سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے اراکین سے درخواست کی کہ انکا یہ عمل الیکشن کمیشن اور پوری دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ یہ ہنگامہ آرائی انکی رکنیت کے خاتمے کا باعث بھی بن سکتی ہے. انہوں نے کہا کہ آج کے واقعے نے ایم کیو ایم حقیقی کے دور کی یاد تازہ کردی ہے, یہ انتہائی غلط روایات ڈالی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. انہوں نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہونے کے بعد اب اسمبلی میں ایسی حرکتیں کررہے ہیں, حلیم عادل شیخ نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں, پیپلز پارٹی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسمبلی میں ہورہا ہے اسکے نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی پر اپنی جماعت کے جن اراکین اسمبلی کو اغواءکرنے کا جھوٹا الزام لگایا تھا آج کے واقعہ سے اس کا بھی پردہ فاش ہوگیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ یہاں موجود ہے جبکہ ہمارے اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس بھی ہوں گے لہذا سینیٹ الیکشن یقیناً شفاف ہوں گے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 247۔۔۔ایس اے محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02مارچ، 2021 صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال اور معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون کا حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی صحافیوں سے ناروا سلوک کی مذمت کراچی 2مارچ۔ صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو اف سپلائی اینڈ پرایسز کا حلیم عادل شیخ سمیت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی آمیز رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا صحافیوں سے ناروا سلوک جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی صحافت پر کسی کو قدغن نہیں لگانے دیں گے۔ ہری رام کشوری لال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر لمحہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی رائے کا احترام کیا ہے۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت صحافیوں سے معافی مانگے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال اور معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں سینئر صحافی طاہر صدیقی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کے باری تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔۔ آمین۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 248۔۔۔ایف زیڈ ایف