تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کے ہاتھوں اپنے باغی اراکین کی پٹائی

تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے باغی اراکین کی پٹائی کردی….
سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران تحریک انصاف کے تین باغی ارکان “کریم بخش گبول” شہر یار شر” اسلم بڑا ” ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی. حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا. جس پر پی ٹی آئی اراکین آگ بگولہ ہوگئے… سندھ اسمبلی میں باغی اراکین کے آنے پر پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود ارکان نے شورشرابہ شروع کر دیا. اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے. پی ٹی آئی اراکین نے باغی اراکین کی ٹھیک ٹھاک پٹائی لگا دی. جس پر پیپلزپارٹی اراکین بیچ بچاؤ کے لئے آ گئے.