سعودی ولی عہد پر پابندیاں لگانے کےاختیارات حاصل ہیں: امریکہ

ضرورت پڑی تو سعودی ولی عہد پر پابندیاں لگانے کےاختیارات حاصل ہیں: امریکہ

ترجمان وائٹ ہاؤس نے یومیہ بریفنگ کےدوران سعودی ولی عہد پرپابندیاں لگانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا ماضی میں کسی بھی امریکی صدر نے اس ملک کے سربراہ پر پابندی نہیں لگائی جن سے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔لیکن اگر مستقبل میں ضرورت ہوئی تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اثاثوں اور ان کی بین الاقوامی مصروفیات پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکہ کے پاس حق ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ہماری خفیہ ایجنسی کی رپورٹس میں واضح ہو چکا ہے کہ سعودی عرب کےولی عہد محمد بن سلمان نے خودصحافی جمال خاشوگی کو پکڑنے یا قتل کرنے کے آپریشن کی منظوری دی تھی لیکن تاحال ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

Courtesy Gnn news