ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشادعلی سوڈھر کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشادعلی سوڈھر کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر بیسٹ اسپیکر تھے پروگرام کا انعقاد پاکستان ایکسیلینس کلب کی جانب سے عمل میں لایا گیا ۔اس پروگرام میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات رفیق بڑوو

اور صوبائی سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن عبدالغنی سھتو نے خصوصی طور پر شرکت کی

۔معزز مہمانوں نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کی خدمات کو سراہا اور ان کے اقدامات اور کارکردگی کی تعریف کی ۔پروگرام کے دوران معزز مہمانوں کو روایتی تحائف اور سووئینر پیش کئے گئے ۔شرکہ نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا تقریب کے میزبانوں کو سب مہمانوں نے مبارکباد پیش کی اور ایسے پروگراموں کو مسلسل منعقد کرنے پر زور دیا گیا ۔