وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے ایم ڈ ی واٹربور ڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی سیکڑوں شکایات کا ازالہ کردیا

پیر، یکم مارچ، 2021 ہینڈ آؤٹ نمبر21-03/kwsb/pro/01/ 01

کراچی ( ) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے ایم ڈ ی واٹربور ڈ اسداللہ خان کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی سیکڑوں شکایات کا ازالہ کردیا ہے، جبکہ رساؤ کا شکار پانی کی لائنوں کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع بھی روک دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹراسداللہ خان کے اس ضمن میں جاری احکامات پر واٹربورڈ کے عملے نے اخبارات میں شائع اور ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی نکاسی آب کی شکایات کا ریکارڈ مدت میں خاتمہ کردیا ، واٹربورڈ کے عملے نے راڈنگ،جیٹنگ، سیورکلینگ اور ونچنگ مشینوں کی مدد سے رات ودن کے مختلف پہر میں گلستان سوسائٹی،بن قاسم ملیر،شاہ فیصل کالونی یوسی 7،گلستان جوہر،ٹوڈی ناظم آباد،اسماء گارڈن اسکیم 33،میوہ شاہ قبرستان یوسی 7سائٹ ٹاؤن،لیاری کی یوسی 7،6 سمیت دیگر علاقوں،جہان آباد یوسی 7، گلشن ضیاء اورنگی ٹاؤن،شاہ فیصل کالونی بوستان رفیع اور یوسی 14،13 ای،بلاک 17،14،اور بلاک 2گلشن اقبال،صفوراچوک،ڈینسوہال سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی چوک سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کردیا ہے، علاوہ ازیں قاضی خدابخش روڈ یوسی 28صدر میں پانی کی فراہمی میں کمی کی شکایات دور کرنے کیلئے 4انچ قطر کی اور اسماعیل گیگا روڈ یوسی 25میں 8انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن تبدیل کردی گئی،گلبرگ یوسی 6میں لیک ہونے والی فراہمی آب کی 6انچ قطر کی،یوسی 8سعادات کالونی شاہ فیصل کالونی میں 12انچ قطر کی،نارتھ کراچی خوجہ اجمیر نگر پمپنگ اسٹیشن کی 12انچ قطر کی لائن کی مرمت کرکے پانی کا ضیاع روک دیاگیا،اس دوران واٹربورڈ کے اہلکاروں نے شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 10میں سیوریج کے گھمبیر مسائل کے حل کیلئے 8انچ قطر کی لائن تبدیل کردی گئی،جبکہ شاہ فیصل ٹاون پمپنگ اسٹیشن نمبر4کی حفاظت کیلئے چہاردیواری تعمیر کی گئی،بلدیہ ٹاؤن میں 12انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن بچھائی گئی،مزید برآں ملیربھٹائی آباد میں پانی کی فراہمی کے زیر زمین ٹینک کی تعمیر جاری ہے۔

ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ