قائداعظم کے پڑ نواسے نیس واڈیا جاپان میں کیوں گرفتار ہوئے؟

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بھارت میں رہنے والے پڑنواسے نیس واڈیا جن کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنتا سے دوستی کا بہت چرچا ہوا ۔انہیں جاپان میں ایئرپورٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا اور باقاعدہ ہتھکڑی لگائی گئی عدالت پہنچایا گیا ان پر سونگھنے والے کتے کے ذریعے منشیات برآمد گی کا الزام لگا عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی البتہ ان کی طرف سے 25 گرام منشیات رکھنے کے اعتراف کے بعد سزا پانچ سال کے لیے موخر کر دی گئی ۔نیس واڈیا کا تعلق بھارت کے ارب پتی فارسی صنعتکار خاندان نسلی واڈیا سے ہے نیس واڈیا کی گرفتاری کی خبر کے بعد واڈیا گروپ کے شیئرز کی قیمت میں 17فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔47 سالہ نیس واڈیا بھارت کے ممتاز فارسی صنعتکار نسلی واڈیا کے چشم و چراغ ہیں جو قائد اعظم محمد علی جناح اور رتنا بھائی رتی کی اکلوتی بیٹی دینا کے بیٹے تھے دنیا جانتی ہے کہ دینا جناح نے اپنے والد صنعتکار نیس واڈیا کی مرضی کے بغیر شادی کی ۔انیس سو چوالیس میں ان کے یہاں نسلی واڈیا کی پیدائش ہوئی 74سالہ نسلی واڈیا کے اثاثوں کی مالیت سات ارب ڈالر ہے ان کی بیوی سابق ایئرہوسٹس ہے اور اس کا نام مورین واڈیا ہے جو مس انڈیا مقابلوں میں حسن کی روح رواں ہیں یہ بات قابل ذکر ہے کے قائد اعظم کی بیٹی دینا اپنے بیٹے نسلی اور پوتوں نیس اور جہانگیر کے ساتھ پاکستان کے دورے پر 2004 میں آئی تھی انہوں نے قائداعظم کے مزار اور فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دی تھی یہی وقت تھا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ سیریز کھیلی جارہی تھی ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں