عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے ، شازیہ مری

مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ ‏سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات متعلق صدارتی ریفرنس میں اوپن بیلٹ کو مسترد کردیا ہے اور واضع طور پر کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خوفیہ رائے شماری سے منقعد ہونگیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات کے متعلق آئین پر عمل لازم قرار دیا ہے اور اعلیٰ عدلیہ نے واضع کر دیا کہ سینٹ الیکشن آئین کا حصہ ہیں اور آئین کے مطابق ہی ہونے چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے اور اس ضمن میں پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے ۔ مزید کہا ہے کہ حکومت کا صدارتی ریفرینس اور آرڈیننس دونوں ہی فارغ ہو گئے ہیں اور اب حکومت ملک کو آرڈیننس کے زریعے نہیں چلا سکتی ۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پی پی پی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت پریشان نظر آرہی ہے اور الیکشن کمیشن حکومتی دباؤ کے باعث آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں لہٰزا وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور آئین کا احترام کرے ۔