مزدوروں کا عالمی دن اور سیندک کے مزدوروں کے ساتھ ناروا پالیسی

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر سیندک منصوبے کے مزدوروں کے ساتھ ناروا پالیسی کو قبول نہیں کرتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں انتظامیہ مزدور دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر زاہد احمد ناروئی نے اپنے بیان میں کیا ۔جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی کا عمل جاری ہے جب تک پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آتی ہمارے مسائل کا حل ممکن نہیں سینئر ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور ناروا عمل ناقابل برداشت ہے انتظامیہ مزدور دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے.


استحصالی کمپنی کو بلوچستان کے وسائل سے مطلب ہے انہیں یا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی تو دور کی بات پروجیکٹ میں کام کرنے والے مزدور بھی برداشت نہیں ہو رہے دنیا مزدوروں کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ بلوچستان کے مزدور بنیادی حقوق سے تاحال محروم ہیں اس حوالے سے بلوچستان کی حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں جمہوری وطن پارٹی مزدوروں کے ساتھ ہر سطح پر ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں